• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مہوش حیات کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، بہت بُرا ہے، ڈراما نگار اسماء نبیل


’’خانی‘‘ ڈراما لکھ کر شوبزنس کی دُنیا میں دُھوم مچانے والی ڈراما نگار، اسماء نبیل نےکہا ہے کہ مہوش حیات کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، وہ بہت بُرا ہے۔مہوش نے کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں عمدہ کام کیا ہے۔ ان کو صدارتی ایوارڈ ملنا خوش اچھی بات ہے۔

جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے جیو کے ڈرامے’’خانی‘‘ کی غیر معمولی مقبولیت کے بارے میںاسماء نبیل نے بتایا کہ’’ یہ ٹیم ورک تھا، ثناء جاوید اور فیروز خان کی کیمسٹری بہت اچھی تھی۔ میرے لکھے ہوئے ڈرامے ناظرین کے دل میں اتر رہے ہیں۔ ڈرامے کا ٹائٹل سونگ استاد راحت فتح علی خان نے بہت ہی خوب صورت انداز میں گایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں سیونتھ اسکائی کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے کمالات بھی تھے۔ ’’خانی‘‘ کے ڈائریکٹر انجم شہزاد نے تمام فن کاروں سے عمدہ کام لیا۔ میرے نزدیک فیروز خان میں ایک بڑے فن کار کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ آنے والے دنوں میں وہ شوبزنس انڈسٹری کے صف اول کے فن کار ثابت ہوں گے۔ ’’خانی‘‘ اور ’’دل کیا کرے‘‘ میں ان کی پرفارمنس دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ ’’خانی‘‘ میں ’’میر ہادی‘‘ کا یادگار کردار کیا۔

اسماء نبیل کا کہنا تھا کہ’’خانی‘‘ دُنیا بھر میں اب میری شناخت بن گیا ہے۔ مجھے اب ’’خانی‘‘ کی ڈراما رائٹر کی حیثیت سے پکارا جاتا ہے، حالاں کہ میں نے اور بھی ڈرامے اور فلمیں بھی لکھی ہیں۔ میری لکھی ہوئی فلم ’’مان جاؤ ناں‘‘ کو بہت مقبولیت ملی۔

ثناء جاوید زیادہ باصلاحیت ہے یا یمنیٰ زیدی!! اس سوال کے جواب میں اسماء نبیل نے بتایا کہ’’ دونوں بہت کمال کی فن کارہ ہیں۔مجھے دونوں کی اداکاری نے بہت متاثر کیا‘‘۔

آپ کی کام یابی کے پیچھے کون سی شخصیت ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ میرا بھائی ہے، اگر وہ میری مدد نہ کرتے تو شاید آج اس مقام تک نہیں پہنچتی۔ ڈراما ’’دل کیا کرے‘‘ شروع ہوا تو حسینہ معین آپا نے مجھے فون کیا اور میرے ڈرامے کی تعریف کی تو مجھے بہت اچھا لگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین