• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم: سائیڈ کار کراس ورلڈ چیمپئن شپ2019 کا انعقاد

بیلجیئم میں سائیڈ کار کراس ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں ماہر بائیک رائیڈرز نے شرکت کی۔


بیلجیئم کے شہر Lommelمیں منعقد ہونے والے اس سالانہ عالمی مقابلے میں شریک رائیڈرز دشوار ٹریک پرسائیڈ کار والی بائیکس دوڑاتے نظر آئے۔

مقابلے کے دوران بائیک رائیڈرز ایک دوسرے سے آگے نکل کر مقابلہ جیتنے کی کوششیں کرتے دکھائی دیئے جبکہ اس دوران سائیڈ کار پر سوار ان کے ساتھی حوصلہ بڑھاتے رہے۔

مقابلے میں جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

تازہ ترین