• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کی نہر میں دادا، دادی، پوتا ڈوب گئے

پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی عباسی والا نہر میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد ڈوب گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق نہر سے دادا، دادی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ پوتےکی تلاش جاری ہے۔

سیالکوٹ مرالہ راوی لنک نہر میں پوتے کو بچاتے ہوئے دادا اور دادی نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ پسرور روڈ پر پیش آیا جہاں میلے کے موقع پر پوتا اذان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

بچے کو بچانے کے لیے دادا عبدالمجید اور دادی آسیہ بی بی نے نہر میں چھلانگ لگا دی، جس سے تینوں گہرے پانی میں ڈوب گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے دادا اور دادی کی لاشیں نکال لیں جبکہ پوتے کا تاحال پتہ نہیں چل سکا جس کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین