• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ قیمتی فارم ہائوس پر زبردستی قبضہ کر لیا گیا

پشاور (نمائندہ خصوصی) جرمنی میں 29سال کام کرنے والے نحقی دائودزئی پشاور کے ڈاکٹر سیف اللہ نے حکومت اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے دادرسی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی محنت کی کمائی سے نحقی میں 296مرلہ زمین پر فارم ہائوس اور نرسری فارم بنوایا۔ مبینہ طور پر بشیر لین پشاور صدر کے محمد اسماعیل قریشی نے قبضہ گروپ کے ذریعے اور پولیس کی مدد سے ان کے فارم ہائوس پر زبردستی قبضہ کر لیا جبکہ اسے اور اس کی بیوی کو گن پوائنٹ پر باہر نکال دیا گیا جبکہ بعد میں پٹواری کی ملی بھگت سے اس کے جعلی دستخطوں اور جعلی انگوٹھوں کے ذریعے فارم ہائوس کو اپنے نام پر منتقل کر لیا گیا۔ ڈاکٹرسیف اللہ نے کہا کہ اس کے فارم ہائوس پر زبردستی قبضہ کرنا سراسر ناانصافی ہے انصاف کے دعویدار حکمرانوں کو اس کی داد رسی کرنی چاہئے اور فارم ہائوس قبضہ گروپ سے واگزار کراکر اسے واپس دلوایا جائے۔
تازہ ترین