آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امریکی گالفرٹائیگر ووڈز نے ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا

اگسٹا(جنگ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک امریکی گالفر ایک بار پھر چیمپئن بن گئے، انہوں نے اگسٹا ماسٹر ٹائٹل جیت لیا۔ یہ ان کی 2008کے یوایس اوپن کے بعد پہلی بڑی فتح ہے۔ ٹائیگرووڈز نے آخری مرتبہ ماسٹرزچیمپئن شپ 14 برس قبل جیتی تھی۔ وہ مجموعی طور پر پانچ ماسٹرز ٹرافیز حاصل کرچکے ہیں۔ ٹائیگر ووڈز 1997 سے 2014 کے درمیان 683 ہفتے عالمی نمبر ایک رہے لیکن 2017 میں وہ دنیا کے ٹاپ 1000گالفرز میں بھی شامل نہیں رہے تھے۔ اس کامیابی کے بعد ٹائیگر اب عالمی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
اسپورٹس سے مزید