• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت، 2 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت نے 2 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے ۔ احکامات کےمطابق پی ایس او ٹو چیف سیکرٹری پنجاب توقیر خان کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص اور ٹرانسپورٹ افسر ٹو ایس اینڈ جی اے ڈی اعجاز عبدالکریم کو پی ایس او ٹو چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کی 27 مارچ 2019ء کی سفار شا ت کے مطابق 101پی ایم ایس افسروں کو گریڈ17سے گریڈ18میں ترقی دے دی ہے، چیف سیکرٹری پنجاب نے بطور صوبائی اتھارٹی 10اپریل کو افسروں کو ترقی دینے کی منظوری دی۔ اس مقصد کے لئے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین