• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک روزہ تیزی کے بعد مندی،100انڈیکس122پوائنٹس کم ہو گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباو بڑھنے سے ایک روزہ تیزی کے بعد پھرمندی ،100 انڈیکس122 پوائنٹس کم ہو گیا ،سرمایہ کاری مالیت33ارب46کروڑروپےگھٹ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت18.62فیصدکم ہو گیا اور54.17فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیاجس کے نتیجے میں 100انڈیکس 37337پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈ ہواتاہم مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس122.13پوائنٹس کمی سے37387.16 پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے137کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،188کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں33 ارب46کروڑ6لاکھ72ہزار175روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر76کھرب28 ارب45 کروڑ33 لاکھ61ہزار31روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر13کروڑ 99لاکھ 77ہزار 140 شیئرز کاکاروبار ہوا،جوپیرکی نسبت3کروڑ20 لاکھ29ہزار 810شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت328.00روپے اضافے سے 7000.00روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت43.31روپے اضافے سے1639.68روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت183.66روپے کمی سے3489.67روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت161.00روپے کمی سے7899.00روپے ہوگئی ۔منگل کویونٹی فوڈز کی سرگرمیاں ایک کروڑ 63 لاکھ35ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت76پیسے کمی سے1.54روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ 33لاکھ 53ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت8پیسے کمی سے5.01روپے ہوگئی۔منگل کو30انڈیکس 58.27پوائنٹس کمی سے17694.85پوائنٹس،کے ایم آئی30 انڈیکس 310.03پوائنٹس کمی سے61036.28 پوائنٹس جبکہ آل شیئر انڈیکس110.48پوائنٹس کمی سے27387.16 پوائنٹس پربندہوا ۔

تازہ ترین