• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کی تاریخی پانچ منزلہ جیل فروخت کے لیے پیش

برلن(آئی این پی) جرمنی کی ایک تاریخی جیل فروخت کے لیے پیش کردی گئی، جرمن ریاست تھیورنگیا میں واقع اس سابقہ جیل کی قیمت تقریبا 3 لاکھ یورو لگائی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق جرمن ریاست تھیورنگیا کے شہر گیرا میں واقع سابقہ جیل کی عمارت کو نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے، اور جیل کی مشروط قیمت 3 لاکھ یورو لگائی گئی ہے۔ ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر ریاست بہتر ساکھ اور قابل احترام بولی لگانے والے ہر اس خریدار کی پیشکش میں دلچسپی ظاہر کرے گی جو اس جائیداد کو پائیدار انداز سے استعمال کرنے کا منصوبہ پیش کرے گا۔رپورٹ کے مطابق اس عمارت میں ابتدائی طور پر شراب کشید کی جاتی تھی، 1940کی دہائی میں دوسری عالمی جنگ کے زمانے میں اسے بیگار کیمپ بنا دیا گیا، جنگ کے بعد سابقہ سوویت یونین نے اسے خواتین کی جیل میں بدل دیا، پھر اس عمارت میں مشرقی جرمنی کے سیاسی قیدیوں کو رکھا گیا جب کہ 1945 کے بعد اسے باقاعدہ جیل بنا دیا گیا اور اس میں صرف مرد قیدیوں کو رکھا جانے لگا اور 2017 تک بطور جیل ہی استعمال کیا گیا۔عمارت 1890 میں تعمیر کی گئی تھی، اس کی دیواریں 6میٹر اونچی اور 5منزلہ عمارت کا رقبہ تقریبا ساڑھے 7ہزار مربع میٹر ہے، عمارت میں قیدیوں کی کوٹھریاں، کارخانے، باورچی خانہ، کپڑے دھونے کی جگہ، دفاتر، ملاقاتیوں کا کمرہ اور گاڑیوں کے کھڑے کرنے کے لیے ایک وسیع علاقہ بھی ہے۔یہاں پر 149قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش تھی۔ جیل کے آخری 30قیدیوں کو قریب ہی واقع ہوہنلوئیبن کے مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین