• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور آپریشن، ہلاک دہشت گردوں میں افغان خودکش بمبار بھی شامل

پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں افغان خودکش بمبار چار بڑے واقعات میں ملوث بتائے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 20 سالہ افغان خودکش بمبار عمران محمد بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق حیات آباد آپریشن انٹیلی جینس کی بنیاد پر کیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا جو بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد ہائی کورٹ کے جج، اے آئی جی اور ایف سی کی گاڑی پر حملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں تاہم کارروائیوں کے لیے وہ بارود سے بھری موٹر سائیکل اور خودکش بمبار استعمال کرتے تھے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تباہ ہونے والی عمارت سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین