• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرہ کسانوں کیلئے اسپیشل پیکیج کا اعلان کیا جائے، بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بارش سے شدید متاثرہ علاقوں میں فوری ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے آبادگاروں اور کسانوں کے لیئے اسپیشل پیکیج کا اعلان کیا جائے۔بدھ کو بلاول ہاوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے بارشوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف بے نامی وزیراعظم عوام سے جھوٹ موٹ کا رابطہ رکھنے کے لئے بھی تیار نہیں۔عمران خان کو دہشتگردی کے ہاتھوں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کی سسکیاں سنائی دیتی ہے نہ بارشوں کے متاثرہ لوگوں کی آہ و فغاں سنائی دیتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ لگتا ہے، وزیراعظم کو بولا گیا ہے کہ اگر وہ غریبوں سے رابطے میں رہیں گے تو قرضے نہیں ملیں گے۔مخالفین کے خلاف صبح و شام آگ اگلنے میں مصروف وزرا کے منہ میں بھی بارش متاثرین سے ہمدردی کے لیئے دو الفاظ نہیں۔
تازہ ترین