• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اکیڈمی ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے کلرکوں کی ہڑتال

لاہور(خبر نگار)قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں کلریکل ملازمین نے ہڑتال کر دی۔ ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔اس حوالےسے گذشتہ روز ملازمین نے دفتر میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ ملازمین کی پرموشن نہیں کی جارہی،ترقی نہ دینے سے ملازمین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مظاہرین نےگذشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری کےآفس کے باہر نعرے بازی بھی کی۔
تازہ ترین