• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رسم مہندی کیلئے لگائے گئے شامیانوں کو آگ لگادی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گوالمنڈی میں مہندی کی رسم کیلئے لگائے گئے شامیانوں کوبعض افرادنے آگ لگادی ۔تھانہ سٹی کومحمد نعمان نے بتایا کہ شادی کے سلسلے میں گزشتہ روز مہندی کی تقریب کاپروگرام کرنے کیلئے شامیانے لگانے لگے تو محمد اشرف آگیا اور گالم گلوچ شروع کردی اسی دوران اس کے بھائی محمد سلیم نے اپنے ساتھ آٹھ دس نامعلوم افراد جمع کر لیے اور کہنے لگے کہ ہم مہندی کا پروگرام خراب کرینگے ان میں سے کچھ افراد نے پٹرول ڈال کر شامیانوں کو آگ لگادی اورفرار ہوگئے۔تھانہ سٹی پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین