• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سی سٹی کا فوڈ سٹریٹ کرتار پورہ کا دورہ کار پارکنگ سے متعلق تجاویز کا جائزہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی نعیم افضل نے فوڈ سٹریٹ کرتار پورہ کا دورہ کیا اور فوڈ سٹریٹ کے لئے کار پارکنگ کے قیام سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا ۔ انہو ں نے کہا کہ کرتار پورہ فوڈ سٹریٹ کے قریب کار پارکنگ ایریا بنائے بغیر اس گنجان آباد علاقے کے ٹریفک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔ انہو ں نے کہا کہ کار پارکنگ کے قیام کے بعد فوڈ سٹریٹ میں شہریوں کا تعداد میں بھی اضافہ ہو گا ۔
تازہ ترین