جعلی اکاونٹس کیس میں ملزم اقبال نوری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس میں آج ہی گرفتار ہونے والے ملزم اقبال خان نوری کو عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے کردیا ہے۔
نیب کے مطابق اقبال خان نوری ایم ایس پارتھنن نامی کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں۔
ملزم نےدو بینکوں سے ڈیڑھ ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا اور بعد میں قرضے کی اس رقم میں ساڑھے تین ارب روپےکا اضافہ کیا گیا۔