• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے

بلوچستان کے محکمہ تعلیم کی جانب سے صوبے بھر کے اسکولز سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی معطلی اور متعلقہ اضلاع کے افسران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سیکرٹری تعلیم بلوچستان طیب لہڑی نے جیو نیوز کو بتایا کہ جمعرات کو مجموعی طور 115 اساتذہ کو معطل کیا گیا، جن میں بارکھان کے 30، لورالائی کے 13، کیچ کے 38، پشین کے 4 اور آواران کے 30 اساتذہ شامل ہیں جبکہ غیر حاضر اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی پر 7 ڈی ڈی اوز افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔

سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ 4 روز کے دوران مجموعی طور پر صوبے کے گیارہ اضلاع کے 549 اساتذہ کو طویل غیر حاضری پر معطل کردیا جبکہ ان غیر حاضر اساتذہ کو تنخواہیں دینے پر 41 افسران کو شو کاز نوٹسز جاری کردئیے گئے۔

سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ نظام تعلیم کی بہتری کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی رکاوٹ یا اثر و رسوخ کو روکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔

تازہ ترین