• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروپولیٹن کارپوریشن کااجلاس، ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کیخلاف قرارداد منظور

لاہور(خصو صی رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا 26واں اجلاس سپیکر/ڈپٹی میئر محمد بلال چوہدری کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین یونین کونسل 92 چودھری طارق کی جانب سے پی ٹی آئی کے ترمیمی بلدیاتی ایکٹ 2019 کے خلاف قرار داد پیش کی،جس میں موجودہ بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کی تجویز دی گئی ،جسے بلدیہ عظمیٰ کے ایوان نے متفقہ رائے سے منظور کر لیا۔چیئرمین یونین کونسل 92 چودھری طارق کی پی ٹی آئی کے مجوزہ بلدیاتی ایکٹ 2019 کے اقدام کی مزمتی قرارداد میں موجودہ بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کو مدت پوری کرنے دیئے جانےکا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ یونین کونسل اور بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر لگانے کی بات کی جارہی جوکہ غیر قانونی ہے۔ ۔ مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے مزید کہاجمہوریت پر یقین کا دعوی کیاجاتاہےاگر جمہوری ہو تو جمہوری اداروں کا قتل عام کیوں کیاجارہاہے۔میئر لاہور نے ہاؤس کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ بلدیاتی اداروں کو ختم نہ کیا جائے ، ان کو آئینی مدت پوری کرنے دی جائے اگر مدت پوری نہ کرنے دی گئی تو ہم احتجاج اور قانون کا دروازہ کھٹکھٹانے کا حق رکھتے ہیں۔آخر میں بلدیہ عظمیٰ کے ایوان نے میئر لاہور کے خطاب سے اتفاق کیااور مل جل کر آگے بڑھنے اور اس سسٹم کو مضبوط بنانے کا عہدبھی کیا۔
تازہ ترین