• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمپلائز یونین پی ایچ اے کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایمپلائز یونین پی ایچ اے کے زیراہتمام ملازمین نے مطالبات کے حق میں صدر چوہدری غفار شاہد کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا،انہوں نےکہاکہ ڈائریکٹر ایڈمن کوتبدیل کیا جائے ،2سال سے گورنمنٹ کی طرف سے درجہ چہارم کے ملازمین کو ٹائم سکیل پرموشن دی جا چکی ہے، منظوری کے باوجود ڈائریکٹر ایڈمن تحریری آرڈر پر دستخط نہیں کررہے ، ریٹائر ڈ ملازمین کو بقایا جات کی ادائیگی کی جائے،ایک سال سے کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی ،17Aکے تحت ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے ،ملازمین کی ڈی پی سی نہیں کی گئی،جنرل سیکرٹری رانا افسر خلیل نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ۔
تازہ ترین