ملتان(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے زکوٰۃ کی فوری تقسیم کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی کا چارج دیدیا ہے، ڈپٹی کمشنرز تمام زکوٰۃ کمیٹیوں کو 2ہفتے میں فعال اور زکوٰۃ کی تقسیم کا عمل شروع کر کے رپورٹ چیف منسٹر پنجاب آفس جمع کروائیں گے،اس ضمن میں صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر شوکت لالیکا کی صدارت میں اجلاس ہوا،صوبائی وزیر نے کہا کہ زکوٰۃ کی فوری تقسیم کیلئے اور مستقل چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی تعیناتی تک ڈپٹی کمشنرز کو چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی کا چارج دیا جارہا ہے، تمام ڈپٹی کمشنرز زکوٰۃ کی منصفانہ تقسیم کو فوری ممکن بنائیں،رمضان سے پہلے مستحقین تک زکوٰۃ پہنچانا تمام افسران کی شرعی ذمہ داری ہے۔