ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتال ہیلتھ کونسلز کو ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ نہ کر سکے ہیں،جس پر محکمہ صحت پنجاب نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہےاور فنڈز خرچ نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے،ہسپتالوں کے ایم ایس نے فنڈز کو خرچ کرنے کے بجائے کمرشل اکائونٹس میں رکھ دیا،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے فنڈز کے استعمال نہ کرنے یا سست روی سے استعمال کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ،ہسپتالوں کے ایم ایس کی ویڈیو لنک میٹنگ طلب کرلی ہے ،ذرائع کے مطابق22 اپریل کو ہونے والی ویڈیو لنک میٹنگ کی صدارت سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کریں گے،جس میں ہیلتھ کونسلز کی تفصیلات کے ساتھ شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔