• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفیر پاکستان کی او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

گزشتہ دنوں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے سیکرٹریٹ میں اسلامی تعاون کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے پہلی ملاقات کی۔ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے او آئی سی میں پاکستان کے اہم کردار کی تعریف کی۔اس موقعے پرسفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں نے او آئی سی کو ایک مضبوط ادارہ بنا یا ہے۔سیکریٹری جنرل نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کی غیر متزلزل موقف اور حمایت کی تعریف کی۔سفیر پاکستان نے کشمیر کے مسئلے اور دہشتگردی سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر او آئی سی سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے پاکستان کے عوام اسلامی تعاون کے ادارے کے مشکور ہیں۔راجہ علی اعجاز نے او آئی سی سیکریٹری جنرل کے جموں و کشمیر پر نمائندہ خصوصی عبد للہ علیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کے حوالے سے ان کا کردار نمایاں رہا ہے۔ڈاکٹر یوسف نے کشمیر کے تنازعے پر او آئی سی کے موقف کو دہرایا اور کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

تازہ ترین