• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری جدوجہد کا نقطہ آغاز بھارتی جارحیت ہے، ائیر مارشل کلیم

سینٹر فار ائیرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (CASS)اور ساؤتھ ایشین اسٹریٹیجک اسٹیبلٹی انسٹیٹیوٹ (SASSI)یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام "PULWAMA: A STRATEGIC UNDERSTANDING"کے موضوع پراسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقادہوا۔

ائیر مارشل شاہد اختر علوی ، ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (ٹریننگ) اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔

صدر، سینٹر فار ائیرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (CASS) ائیر چیف مارشل (ریٹائرڈ) کلیم سعادت نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ بھارتی بیانیہ میں دو باتوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ایک کشمیری جدوجہد کا نقطہ آغاز بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ دوسرا پاکستا ن کے خلاف جارحانہ اقدام کو دہشت گردی کے خلاف کاروائی کہہ کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اس نئے قائم کردہ مرکز برائے فضا وخلا اورمطالعہ برائے دفاع و تحفظ  (CASS)کو متعارف کرواتے ہوئے ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے کہا کہ پلوامہ واقع کے بعد بھارتی فضائیہ غیر یقینی صورت حال سے دوچارہے جبکہ پاک فضائیہ نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ہماری خود مختاری کے خلاف کی گئی کسی بھی کاروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

چیئر پرسن (SASSI)یونیورسٹی ڈاکٹر ماریہ سلطان نے سیمینا ر سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن پر حملے سے بھارت نے کشمیر کے مسئلے کو ایک بین الاقوامی مسئلہ بنا دیا ہے۔

پاکستان کو بھارت کے اس جنگی اقدام کو مسئلہ کشمیر کے ساتھ ملا کر اقوام متحدہ میں اجاگر کرنا چاہئے۔ ڈائریکٹر CASS ائیرمارشل (ریٹائرڈ)جاوید احمدنے کہا کہ بھارت نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال کر اپنے سیاسی اور فوجی مقا صد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ڈائریکٹر اکنامک پالیسی &بی آر آئی (SASSI)یونیورسٹی ڈاکٹر شازیہ غنی نے کہا کہ بھارت نے اپنی جیو اکنامک حکمتِ عملی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو ناقابلِ برداشت نقصان پہنچایا ہے۔

ڈائریکٹر CASS ، ڈاکٹر عثمان چوہان نے FATF پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بہتر معاشی منصوبہ بندی اور اس کو عملی جامہ پہنانا پاکستان کے وسیع تر مفادمیں ہے۔

اس سیمینار میں پاک فضائیہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران ، ایوی ایشن انڈسٹری کے نمایاں افراد اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین