• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی نااہلی خود اسے بھی معلوم ہوگئی، چوہدری اعجاز

کوونٹری (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے پاکستانی بزنس مین اور ترقی پسند شخصیت چوہدری اعجاز نے کہا کہ پاکستان میں گنگا الٹی بہہ رہی ہے حق دار کو اس کا حق اور انصاف طلب کرنے والے کو انصاف نہیں مل رہا بلکہ سیاسی اور انا پرستی ذاتی عناد پر کیسز بنا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے، حنیف عباسی کو بلاوجہ پابند سلاسل کیا گیا جبکہ حنیف عباسی کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے جنھوں نے ہمیشہ غرباء مساکین کی مدد کی اور ہمیشہ ملک و قوم کا درد محسوس کیا، ایسی شخصیت کو قید کرنا اور بلاوجہ سزا دینے سے محب وطن ہاکستانیوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے، اپنے نالائق اورنااہل ہونے کاپتہ خود حکومت کو بھی چل گیا ہے،حکومت اپوزیشن کو دھمکیاں نہ دے، حکومت کی اپنی سیٹی بجنے والی ہے نااہل حکومت چور دروازے سے آئی ایم ایف کے پاس گئی، پی ٹی آئی کے 18جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جس پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، انھوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کے لئے چیخ رہے ہیں لیکن انھیں کوئی پوچھ نہیں رہا، ظفر عباس تارڑ اور ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ حنیف عباسی ایک امن پسند اور پیار بھری شخصیت کا نام ہے جس نے ہمیشہ غرباء کی نبض پر ہاتھ رکھا اور ان کے مسائل حل کئے، حنیف عباسی کی بلا وجہ گرفتاری نے حکومت کو عوام کی نظروں میں گرا دیا اور رہائی سے عدلیہ کا سر بلند ہوا۔ حکومت بلاوجہ اور ناجائز مقدمات میں سیاسی شخصیات کو ملوث کر کے اپنا، ملک کا اور عوام کا وقت برباد کر رہی ہے، عوام کے سامنے حکومت کی کارکردگی پر جھوٹ بول رہی ہے، بدترین کارکردگی پر پوری حکومت کوگھر جانا چاہئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی مبارک خان نے حنیف عباسی کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدلیہ کو سیلوٹ کرتے ہیں، کیونکہ حنیف عباسی کو ناجائز گرفتار کیا گیا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ دریں اثناء ناصر تارڑ ظفر تارڑ نے حنیف عباسی کی صحت تندرستی اور لمبی عمر کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لئے دعا کروائی اور عوام میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔
تازہ ترین