• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معتدل موسم کے سبب مارچ میں ریٹیل سیل میں اضافہ ریکارڈ

لندن( پی اے ) قومی شماریات دفتر کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال مارچ میں معتدل موسم کے سبب مارچ میں ریٹیل سیل میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے دوران سال بہ سال اضافہ 6.7فیصد رہا،یہ اضافہ اکتوبر 2016کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ قومی شماریات دفتر کے مطابق فروخت میں اضافے میں گزشتہ سال کے بدترین موسم کے مقابلے میں معتدل موسم کا بڑا دخل رہا۔ اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر فروخت میں اضافہ 1.1 فیصد ریکارڈ کیاگیا، جبکہ ماہرین معاشیات فروخت میں کمی کی توقع ظاہرکررہے تھے لیکن توقع سے زیادہ گرم موسم کی وجہ سے کپڑوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔تاہم ڈیپارٹمنٹل سٹورز نے سابقہ سال کے مقابلے میں مارچ کے دوران فروخت میں0.3 فیصد کمی کی شکایت کی ہے۔ اس کے مقابلے میں فوڈ سٹورز کی فروخت میں سالانہ 3.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ٹیکسٹائل ،ملبوسات اور جوتوں کی فروخت میں سال کے اوائل میں 7.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
تازہ ترین