• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ کی تیاری کیلئے ہدایت جاری کر دی ہے، بجٹ کے لیے میڈیم ٹرم اسٹریٹجی پیپر کے لیے ہدایات دی ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ نے مشیر خزانہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، جس کے بعد انہوں نے بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف حکام سے متعلق گفتگو پر وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد میں لیا ہے،آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کا عمل تیز کیا جائے گا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانا چاہتا ہے، آئی ایم ایف کا مشن جلد پاکستان آئے گا۔

تازہ ترین