• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خنجر زنی کےبارے میں دہشت نہ پھیلائی جائے،شہزادہ چارلس


لندن( پی اے ) شہزادہ چارلس نے اپنے ایسٹر کے پیغام میں کہاہے کہ خنجر زنی کےحوالے سے دہشت نہ پھیلائی جائے ،مجرموں کو سزادی جانی چاہئے لیکن ان کو تبدیل کرنے یعنی اچھا انسان بننے میں مدد دینے کیلئے معاف کردینے کی قوت بہت زیادہ اثر رکھتی ہے ،شہزادہ چارلس نے یہ پیغام ایک ایسے وقت دیا ہے جب نوجوانوں کی جانب سے تشدد کی وارداتوں میں اضافہ ہورہاہے اور کمپینر ز اسے نیشنل ایمرجنسی قرار دے رہے ہیں ڈیلی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں شہزادہ چارلس نے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں مسلمانوں پر فائرنگ کابھی ذکر کیاہے ، شہزادہ چارلس نے لکھاہے کہ انھوں نے اور شہزادہ ہیری نے خنجر زنی کے واقعات سے متاثرہ کچھ لوگوں کوجمع کیا انھوں نے لکھا ہے کہ متاثرین سے گفتگو سے اندازہ ہوتاہے کہ ان کے دل رنج والم اور افسردگی سے بھرے ہوئے ہیں لیکن خنجر زنی کے جرائم کا حل تلاش کرنے کے حوالے سے ان کاعزم اندھیرے میں روشنی کی مانند تھا ، شہزادہ نے جی واکر کابھی ذکر کیا جن کے بیٹے انتھونی واکر کو2005 میں ایک نسل پرستانہ حملے میں مار مار کر ہلاک کردیا گیاتھا لیکن مسز واکر نے انتھونی کے قاتلوں کومعافی کی پیشکش کی شہزادہ چارلس نے لکھا ہے کہ یہی جذبہ ایسٹر پر اس مضمون کامحرک بنا۔
تازہ ترین