• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک سینٹرومسجدسے متصل متولیہ کی رہائش گاہ سے سامان چوری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ روڈپر اسلامک سینٹرومسجدسے متصل متولیہ کی رہائش گاہ میں نقب لگاکرسامان چوری کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ صدربیرونی کو شکورا خانم بیوہ محمد لطیف متولیہ و وقف کنندہ جامع مسجد بلال و شکورا خانم اسلامک سنٹر نے درخواست دی کہ 16اپریل کو12 بجے دن منصور سب انسپکٹر کے بلانے پر علاقہ مجسٹریٹ صاحبہ سمیرا عالمیگر کی عدالت گئی جہاں 4بجےشام جب میں اپنی بیٹی کیساتھ واپس آئی اوراپنی رہائش گاہ کے اندر داخل ہو نے لگی تو معلوم ہواکہ میری رہائش گاہ اور حصہ مدرسہ کی دیواریں نقب لگا کرمسجد کی طرف اندر سے توڑکر میری رہائش گاہ پر قبضہ کر نے کی کوشش کی گئی اور میرا ذاتی سامان، اسلامی کتب اور جائیداد کے قیمتی کاغذ غائب تھے۔ مسجد کی ڈپلیکیٹ چابی عبداللہ اور امام مسجد کے علاوہ کسی کے پاس نہیں ہے۔ مدعیہ نے پولیس کو بتایاکہ عبداللہ کی ایماء پر قاری عبدالقادر، سہیل خان، محمد اعظم اور دیگر نامعلوم ا فراد نے میری رہائش گاہ پر قبضہ کر نے کی کوشش کی اور میرا سامان چرایا ۔
تازہ ترین