آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍ صفرالمظفّر 1441ھ 16؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

یاسرشاہ، شاداب کے متبادل ٹیم میں شامل

 لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شاداب خان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے شاداب خان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے،یاسر شاہ ٹیم کے ہمراہ 23 اپریل کو انگلینڈ جائیں گے۔


ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں آئی ہے اُن کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے، اس حوالے سے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شاداب خان ون ڈے میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔

چیف سلیکٹرانضمام الحق کہتے ہیں کہ شاداب خان کے بلڈ میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ڈاکٹروں نے انہیں چارہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید