• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص نہرمیں ڈوب کر،دیگرواقعات میں11افرادجاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات اور واقعات میں12 افراد جاں بحق،3 زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے حب نہر میں نہاتے ہو ئے 22سالہ اسد اللہ ڈوب گیا،امداد ی ٹیم نے لاش کو ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکال کر قطر اسپتال منتقل کردیا،کورنگی ویٹا چورنگی گلزار کالونی میں واقع فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 30سالہ راشد ولد رحیم بے ہوش ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ، شاہ لطیف ٹائون سیکٹر 16Aمٹکا چوک کے قریب خالی پلاٹ سے 22سالہ علی رضا کی لاش ملی ، پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے اپنی رپورٹ میں وجہ موت طبعی قرار دی ہے جبکہ متوفی نشے کا عادی بھی معلوم ہو تا ہے ،شارع فیصل کے علاقے ناتھا خان کے قریب جھاڑیوں سے 4روز پرانی 60سالہ شخص کی مسخ شدہ لاش ملی جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،دریں اثنا نیشنل ہائی وے گھگھر پھاٹک رینجرز چوکی کے قریب ٹینکر نمبر tkn-295سے تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 3افراد زخمی ہو گئے،انھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 23 سالہ عبدالصبحان ولد اقبال احمد اور دانش ہاشمی ولد منیر احمد نے دم توڑ دیا جبکہ زخمی کی شناخت عمیر کے نام سے کی گئی ہے،اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حددو گھگر پھاٹک فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 21سالہ شہزاد ولد سلیمان جاں بحق جبکہ 15سالہ شایان ولد عبدالرزاق زخمی ہو گیا،کلری تھانے کی حدود ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 20سالہ نعمان جاں بحق ہو گیا،شاہراہ فیصل کے علاقے ڈرگ روڈ کے قریب موٹر سائیکل سے گرنے کے بعد تیز رفتاری گاڑی کی زد میں آکر 24سالہ واحد مسیح جاں بحق ہو گیا ۔کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ذد میں آک 23سالہ سلمہ اور ایک نامعلوم خاتون جبکہ کپڑا مارکیٹ کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 35سالہ رئیس جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین