• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی برادری نے ایسٹر عقیدت و احترام سے منایا

 لاہور (نمائندہ جنگ ) پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری نے اتوار کو مذہبی تہوار ایسٹر نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ منایا ۔اس دن کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کی گئیں جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے ۔خصوصی عبادات کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی دعائیں مانگی گئیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے کھتیڈرل چرچ ،کیتھولک چرچ، ڈان باسکو، پنٹامیری، نولکھا چرچ اور ایف جی اے گرجا گھروں سمیت یوحنا آباد ، اتفاق کالونی میں ایسٹر نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ 
تازہ ترین