• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جہالت کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے، ملک زبیر اکرم

گلاسگو( طاہر انعام شیخ) مشاعرے برصغیر پاک وہند کی ثقافت کا ایک خوبصورت حصہ میں اور مشاعرہ ایک ایسی تقریب وروایت ہے جو کہ دنیا بھر کی زبانوں  میں صرف اردو زبان میں پایاجاتا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی اس ثقافتی روایت کو بھی وطن سے اپنے ساتھ لے کر آئے۔سکاٹ لینڈ میں بھی اہل علم کی خاصی بڑی تعداد پائی جاتی ہے، چنانچہ گلاسگو میں بھی غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک پروقار مشاعرہ منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی پاکستان کے نامور شاعرا امجد اسلام امجد اور وصی شاہ تھے۔مشہور ادبی ، سماجی اور سیاسی شخصیت ملک زبیر اکرم، ڈاکٹر جاوید حسین گل اور غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے سید عامر جعفری نے بتایا کہ غزالی ٹرسٹ جو کہ ایک فلاحی ادارہ ہے اس نے پاکستان سے جہالت کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے ایسے غریب اور نادار بچے جو اپنے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، ان کو نہ صرف مفت تعلیم بلکہ کتابیں، یونیفارم اور دیگر سہولتیں بھی مہیا کی جاتی ہیں غزالی ٹرسٹ جو کہ 1995 میں قائم کیاگیا تھا، اس ادارے سے لاکھوں کی تعداد میں غریب اور نادار بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک وبیرون ملک باعزت ملازمتیں کررہے ہیں۔ اس وقت غزالی ایجوکیشن کے زیر اہتمام 700 سکولوں قائم ہیں، جہاں تقریبا ایک لاکھ بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں مشاعرے کی تقریب میں مشہور مشاعرہ راحت زاہد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، جبکہ مقامی شعرا امتیاز علی گوہر انعام الحق اور میجر ماجد حسین نے اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین سے داد وصول کی، اس کے بعد وصی شاہ اور آخر میں امجد اسلام امجد نے اپنی خوبصورت شاعری سے ایک سماں باندھ دیا اور بے پناہ داد تحسین وصول کی۔
تازہ ترین