پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر لٹریری کلب پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ ادبی فیسٹیول ’’فن برائے امن‘‘ دو مئی کو ہوگاجس میں صوبہ بھر سے طلبا وطالبات بیت بازی،مضمون نویسی،افسانہ نویسی اور شعری مقابلوں میں حصہ لیں گے۔طلباء وطالبات کو 26 اپریل تک رجسٹریشن ، مضامین اور افسانے جمع کرائے جاسکیں گے،بیت بازی میں حصہ لینے کے خواہشمند سٹوڈنٹس سوسائٹیز آفس میں جبکہ پوئٹ آف دی کیمپس ایوارڈ کے لئے شعرا اپنا نمونہ کلام جمع کرانے کا کہا گیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز ڈاکٹر جمال ناصر کے مطابق ادبی فیسٹیول کامقصد طلبا ءو طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنا ہے.