• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی موسیقی میلے کا تیسرا دن،سائرہ پیٹر نے سماں باندھ دیا

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام ایک ہفتہ پر محیط قومی موسیقی میلے کے تیسرے دن تمام صوبوں سے پاپ سنگر نے شرکت کی -

اس خو بصورت شام میں پاپ میوزیکل گروپ راگا بوائز پٹالہ گھرانہ سے ہے انہوں نے " مینوں تیرا جیا سونیا" ، " من کمتم مولا" "نین سے نین ملائے رکھنا " پرفارم کیا اور لوگوں سے داد حاصل کی -

پاکسان کی پہلی اوپرا سنگرسائرہ پیٹر نے سن وے بلیوری اکھ والیا، وعدہ کرو ساجنا،دل دیا گلا گا کر محفل لوٹ لی ۔ان کے علاوہ نعمان لاشاری "کہے دینا اور یاروں یہی دوستی ہے"، مشہور پاپ سنگر جیا نعمان کے ساتھ دو گانا، ہونا تھا پیار، اور ڈسکو دیوانے پیش کیا -

اویس اقبال نیازی ، عثمان رائیس نے بھی اپنے مدحو ر گیتوں سے لوگوں کے دلوں کو لوبایہ ۔ اس پروگرام میں جڑواں شہروں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور گھٹن سے بھرے ماحول میں پاپ موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔

ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے جمال شاہ نے کہا کہ مجھے اس بات کا تہہ دل سے یقین ہے کہ جدید موسیقی کوئی سازش نہیں بلکہ یہ حقیقت اور فن موسیقی کا ربط ہے جو سچے موسیقی پسند کرنے والوں کا شعار ہے،پاپ سنگرز دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے۔  

تازہ ترین