• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ایک ارب پتی کے تین بچے بھی سری لنکا میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ڈنمارک کی ایک فیشن کمپنی بیسٹ سیلرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے حملوں میں کمپنی کے سی ای او اینڈرس ہولک پاولسین نے اپنے تین بچوں کو کھودیا ہے۔

ترجمان نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ڈینش میڈیا کا کہنا ہے کہ اُن کی فیملی چھٹیاں منانے سری لنکا گئی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ سری لنکا بھر میں گرجا گھروں اور لگژری ہوٹلز پر ہونے والے بم حملوں میں کم از کم 290 افراد ہلاک اور 500 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

ایک سینئر تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ یہ حملے 7 خود کش بمباروں نے کیے ہیں۔

تازہ ترین