• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام جماعتیں حق خود ارادیت پر متحد ہیں، عبدالرشید ترابی

لوٹن (شہزاد علی) ایم ایل اے جے کے اور سابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر گلگت بلتستان رشید ترابی نے کہا ہے کہ آج کشمیر کے مسئلہ پر آزادکشمیر کے اندر قومی یکجہتی پائی جاتی ہے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر حق خودارادیت کے مسئلہ پر آزادکشمیر کی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکی ہیں ۔وہ کشمیر کمپین گلوبل کے چیئرمین ظفر اقبال قریشی اور تحریک کشمیر یوکے کے زیراہتمام مقامی ریستوران میں استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کر رہے تھے، قبل ازیں پیش رو مقررین ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے نائب صدر نذیر قریشی، صدر تحریک کشمیر یورپ محمد غالب اور برطانیہ راجہ فہیم کیانی اور کونسلرز، راجہ وحید اکبر، راجہ محمد اسلم خان، ریاض بٹ اور دیگر نے مہمان خصوصی کی خدمات کو سراہا اور لوٹن آمد پر ویلکم کیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر گلگت بلتستان رشید ترابی نے کہا ہے آج کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی تحریک مزاحمت، سیاسی اور سفارتی جدوجہد کے باعث بہتر اجاگر ہو رہا ہے، کشمیریوں کا مورال بہت بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو برطانیہ کے تھنک ٹینک، برطانوی پریس اور دیگر میڈیا سے اپروچ مزید بہتر بنانے اور مسئلہ کشمیر کو قومی مسئلہ بنایا جائے اور یہ بیانیہ واضح کیا جائے کہ کشمیری عوام کی تحریک علیحدگی کی تحریک نہیں بلکہ حق خودارادیت کی مسلمہ جدوجہد ہے۔ پروگرام کی نظامت اور میزبانی ظفر اقبال قریشی نے کی۔ شرکاء میں شاعر ڈاکٹر صفدر سعید، یوکے اسلامک مشن کے برادر ریاض ولی، تحریک کشمیر کے چوہدری زائد اقبال، راجہ محمد یاسین، عابد ملک سمیت متعدد عمائدین شامل تھے۔ اس موقع پر تحریک آزادئ کشمیر کے لئے دعا پیٹر برا سے جماعت اسلامی کے عبدالرشید نعمانی نے دعا کرائی ۔
تازہ ترین