نوابشاہ(بیورورپورٹ)شہید بینظیربھٹو یوییورسٹی شہید بینظیر آباد کی جانب سے ہائیر ایجوکیشں کمیشن کے تعاوں سے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے بیچلر پروگرامز میں پڑھنے والے غریب اور نادار طلبا اور طالبات کو 26 اسکالرشپس دیں گئی ہیں۔اس سلسلے میں سینیٹ ہال میں منعقدہ تقریب میں وائیس چانسلر ارشد سلیم نے خطاب کیا اس موقع پر غلام رسول خاصخیلی، روشن علی سیال، ڈاکٹر لیاقت علی زرداری، ڈاکٹر طیبا ظریف، عبدالرؤف لغاری اور آصف علی زرداری بھی موجود تھے۔