وزیر اعلیٰ سندھ کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی نےشیر خوار نشوا کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نشوا کی طبیعت کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے بگڑی۔
تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق غلط انجیکشن نے نشوا کے دماغ، دل اور جگر کو شدید متاثر کیاتھا، اگر اسپتال بروقت درست علاج کرتا تو بچی بچ سکتی تھی۔
پورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچی کے پوسٹ مارٹم کے نمونے حاصل کرلیے ہیں، حتمی رپورٹ نمونوں کے نتائج آنے کے بعد دی جائے گی۔
بچی کا پوسٹ مارٹم سول سرجن ڈاکٹر قرار عباسی، ڈاکٹر فرحت اور سمعیہ طارق نے کیا۔
تحقیقاتی کمیٹی میں سیکریٹری صحت ،سول سرجن ،فارنزک لیب ڈائریکٹر بھی شامل تھے۔