• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کوششیں کرنا ہوں گی، جیمز شیرا

لندن (پ ر) سری لنکا، نیوزی لینڈ، پیرس خود کش حملے، دھماکے ودہشت گردی مذہبی، نسلی اور علاقائی انتہا پسند سوچ کا نتیجہ ہیں۔ مساجد، چرچز،عبادت گاہوں پر خود کش حملے، قتل و غارت قابل مذمت اور لمحہ فکریہ ہیں۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر عالمی امن کی کوششوں میں چیلنج ہے جس کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز رنگ و نسل، مذہب متحد ہوکر کوشش کرنا ہوں گی۔ مذہبی ہم آہنگی میں بہتر نتائج کے لئے مذہب، فرقہ، رنگ، نسل، علاقائی اور سماجی تفریق کی بنیاد پر تقسیم کے عمل کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔ برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لئے پیداواری مکالمہ اور قبولیت کی سوچ عام کرنی ہوگی ،بحیثیت انسان ایک دوسرے کے احترام کے فلسفے پر عمل امن کے سفر کو آسان اور مختصر کرے گا،انتہا پسند، متشدد، مفاد پرست اور متنازعہ سوچ انسانوں کو ایک دوسرے سے دور کر کے نفرت اور فاصلے بڑھارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جیمز شیرا (ستارہ پاکستان)سابق میئر رگبی نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کام کرنے والی جماعتوں کے نمائندوں سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئےجانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔

تازہ ترین