• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جاپان‘جرمنی کو ہمسایہ قراردینےکا بیان‘عمران پر اپوزیشن کی تنقید


کراچی(ایجنسیاں)جاپان اور جرمنی کو ہمسایہ ملک قرار دینے سے متعلق بیان پر اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر کہاہے کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں جرمنی اورجاپان کی سرحدیں مشترکہ ہیں‘ آکسفورڈمیں کرکٹ کی بنیاد پر داخلہ ملے گا تو ایسا ہی نتیجہ نکلے گا۔

ادھروزیراعظم کے مشیر افتخار درانی نے بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ حادثاتی چیئرمین صاحب، عمران خان نے کہاں کہا کہ جرمنی اور جاپان ہمسایہ ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے بارڈر پر صنعتی زون بنائے گئے‘ بلاول وزیراعظم کی بات شاید سمجھ نہیں سکے‘ کرپشن کے پیسوں سے آپ کی آکسفورڈ کی حاصل کردہ ڈگری بھی ضائع ہو گئی۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جب کسی نے کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے کہ ابو، پھوپھو، انکلز کی لوٹ مار نظر نہیں آتی۔

تازہ ترین