سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آزادی اظہار کےلیے حدود و قیود ہونی چاہیے۔
آزادی صحافت سیمنار سے خطاب میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اگر آپ کے آزادی رائے پر قدغن ہے تو یہ میرے جاننے کے حق پر بھی پابندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے آزادی اظہار کےلیے جدوجہد کی ہے، آزادی اظہار کے لیے حدود و قیود بھی ہونی چاہیے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیر پانی و بجلی تھا تو کسی نے لکھا وزیر صاحب کے گھر پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی، اس روز میرے گھر کے باہر کیمرے لگ گئے، بجلی گئی تو گھر میں اندھیرا ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے اگر ہمارے ساتھ زیادتی بھی کی تو ہم نے لڑائی نہیں کی۔