صدر مملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔
ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے۔ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 30 ڈی ڈی ڈی، 43 ،45 بی، 46 اور47 میں ترامیم کی گئی ہیں۔
وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور 38 میں بھی ترامیم کی گئی ہیں۔
انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کے سیکشن 122 اے، 124، 126 اے، 130، 131، 132، 133 اور 134 اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔
ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی سے 29 اپریل 2024 کو پاس ہوا تھا۔ صدر مملکت نے ترمیمی بل کی منظوری وزیرِاعظم کی ایڈوائس پر دی۔