• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن اجلاس اعظم نذیر تارڑ کی درخواست پر ملتوی

جوڈیشل کمیشن کا ججز تقرری پر منعقدہ اجلاس وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی درخواست پر ملتوی کردیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں موجودہ رولز کے تحت اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

ججز تقرری معاملے پر سپریم کورٹ کےسینئر 5 ججز، وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، 5 ہائی کورٹس کے چیف جسٹس، ہائی کورٹ کے سینئر ججز، وفاقی وزیر قانون، صوبائی قانون، بار کونسلز کے نمائندے اور اٹارنی جنرل شریک ہوئے۔

وزیر قانون نے اجلاس شروع ہوتے ہی اسے موخر کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امکان ہے ججز تقرری کے بارے آئینی ترمیم سے جوڈیشل کمیشن کی ساخت تبدیل ہوجائے۔

اس پرجسٹس یحییٰ آفریدی نے تجویز دی کہ رولز میں ترامیم کے بارے میں اجلاس موخر کردیا جائے، جوڈیشل کمیشن کے تمام ارکان کے اتفاق سے کمیشن کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

کمیشن کے ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ججز تقرری کا عمل نہیں رکنا چاہیے، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں موجودہ رولز کے تحت اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں کا عمل جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید