• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول مہنگا ہونے پر لاہور میں کھوتا چنگچیاں چلنے لگیں

پٹرول کی قیمت کیا بڑھی، چنگ چی چلانے والے نے موٹر سائیکل کی جگہ گدھا جوت لیا، کہتا ہے کہ گدھے کی گھاس پٹرول سے سستی پڑتی ہے۔

پیٹرول مہنگا ہونے پر لاہور میں کھوتا چنگچیاں چل گئیں، مالکان نے موٹر سائیکلیں بیچ کر گدھے خرید لیے، اس اقدام سے شہریوں کے لیے بھی سستا سفر ممکن ہو گیا ، اکیسیویں صدی کے شہر میں 19 ویں صدی کی یادیں بھی تازہ ہو گئیں۔

زندہ دلوں کے شہر لاہور میں اب چلنے لگی ہے گدھا چنگ چی ، اس گدھا چنگ چی میں لاہوری لڑکیاں بڑے شوق سے سفر کرتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس پر بیٹھ کر تانگے کا مزا بھی آتا ہے اور چنگ چی کا بھی۔

چنگ چی گدھا گاڑی چلانے والے محنت کش کہتے ہیں کہ چنگ چی کو رواں دواں رکھنے والی موٹر سائیکل ہی نہیں، پٹرول بھی بہت مہنگا ہے، جبکہ چنگ چی گدھا گاڑی کا گدھا بھی سستا اور اس کی خوراک بھی سستی ہے۔

چنگ چی گدھا گاڑی والے اس لئے بھی خوش ہیں کہ ان کی ٹریفک چالان سے جان بھی چھوٹ گئی، کہتے ہیں کہ گدھے کا چالان کرنے کا کوئی قانون ہی موجود نہیں۔

تازہ ترین