جاپان کے صنعتی شہر کاواساکی میں ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور تہہ خانے (بیسمنٹ) میں واقع ہے، جہاں دنیا کی سب سے چھوٹی برقی سیڑھی (ایسکیلیٹر) نصب ہے جو کہ صرف پانچ اسٹیپ پر مشتمل ہے اور اس کی پیمائش 32.8 انچ ہے۔
ایسکیلیٹر انسانوں کےلیے کی گئیں ایجادات میں سے ایک ہے، جو لوگوں کو منزلوں کے درمیان آسانی سے سفر کرنے کی سہولت دیتی ہے جہاں لفٹ ناقابل عمل ہوں۔
لیکن دنیا کا سب سے چھوٹا ایسکیلٹر دراصل بیکار اور عجیب و غریب ہے اور اس کا کوئی مصرف نہیں سوائے اس کے کہ یہ دعویٰ کیا جائے کہ یہ دنیا کا مختصر ترین ایسکیلیٹر ہے۔
اسے پیٹٹکلاٹر یا پوچیکلاٹر کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ غیرعمومی ایسکیلیٹر مورز ڈپارٹمنٹ اسٹور، کاواساکی شہر میں ایک تہہ خانے میں نصب ہے۔
یہ اپنے استعمال کی افادیت سے زیادہ سیاحوں کےلیے کشش رکھتا ہے۔ گو کہ یہ قابل استعمال ہے لیکن اسکی پیمائش صرف 32.8 انچ ہے۔ تو جی ہاں یہ روایتی سیڑھیوں پر چڑھنے والے کو کوئی حقیقی فائدہ نہیں دیتا۔