• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان کی رہائش گاہ پر دو پولیس گارڈ تعینات کر دیے گئے

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان  کی حفاظت کیلئے ممبئی پولیس نے ان کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر دو کانسٹیبلوں کو دو شفٹوں میں تعینات کردیا ہے۔

سیف علی خان گزشتہ ہفتے گھر پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران حملہ آور کے چاقو حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق سیف علی خان پر حملہ کرنے والا مبینہ ملزم شرف الاسلام عرف وجے داس بنگلادیشی شہری ہے اور وہ غیر قانونی طور پر بھارت مقیم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خان کی باندرہ ویسٹ میں واقع ست گرو شرن بلڈنگ میں رہائش گاہ پر عارضی طور پر انکے تحفظ کےلیے پولیس تعینات کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق اس کے علاوہ سیکیورٹی کےلیے سی سی ٹی وی کیمرے اور ونڈو گرلز بھی ارد گرد نصب کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا تھا۔

حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی، کئی روز اسپتال میں رہنے کے بعد اب وگھر منتقل ہوچکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید