• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی فلم ’باجی‘ کاپہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، فلم میں اداکارہ میرا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم ’باجی‘ میں پاکستان کی پرانی اور جدید فلم انڈسٹری کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ثاقب ملک کی فلم ’باجی‘ کے ٹیزر میں اداکارہ میرا اور آمنہ الیاس جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔

ٹیزر کا آغاز اداکارہ میرا کی آواز میں ڈائیلاگ ’سپنے تو ہوتے ہی سچ ہونے کے لیے ہیں‘ سے ہورہا ہے جبکہ ٹیزر کا اختتام بھی میرا کے شدید غصے میں کہے جملے سے ہوا ہےکہ ’آپ مجھ سے محبت یا نفرت کرسکتے ہیں مگر میرا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا۔‘

واضح رہے اسکینڈل کوئن اداکارہ میرا طویل عرصے بعد فلم’باجی‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپس آرہی ہیں۔

فلم کے مرکزی اداکاروں میں اداکارہ میرا اور ماڈل آمنہ الیاس کے علاوہ، نشو، علی کاظمی، عثمان خالد بٹ، محسن عبا س حیدر، نیر اعجاز اور دیگر شامل ہیں۔

ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم 28 جون 2019 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین