• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوری ارکان کا تھریسا مے سے اپنی رخصتی کی تاریخ کااعلان کرنے کامطالبہ

لندن (نیوز ڈیسک) ٹوری پارٹی کے اہم رہنمائوں نے وزیر اعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بریگزٹ مذاکرات میں ناکامی کے بعد اب اپنی رخصتی کی تاریخ کا اعلان کر دیں، ادھر لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مذاکرات میں لچک کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہیں جبکہ تھریسا مے کاکہناہے کہ لیبر پارٹی معاملے میں اپنی ٹانگ اڑا رہی ہے۔ مرر نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ تھریسا مے کو پارٹی کے باغیوںکی جانب سے جون کے آخر تک عہدہ چھوڑ دینے کیلئے زبردست دبائو کاسامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ٹوری کی1922 کمیٹی وزیر اعظم کو بآسانی رخصت کویقینی بنانے کیلئے قوانین میں نرمی کے حوالے سے دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز ارکان پارلیمنٹ کی وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل بیک بینچ کے سربراہ سر گراہم بریڈی نے تھریسا مے سے ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ بہت سے ارکان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے مستعفی ہونے کی تاریخ کااعلان کردیں، اخبار کے مطابق تھریسا مے اگلے ہفتے تک بریگزٹ سے متعلق ایک ایسے قانون کے نفاذ پر غور کررہی ہیں جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ کوبریگزٹ پر فیصلہ کن ووٹ کااختیار مل جائے گا۔ ڈائوننگ سٹریٹ کاکہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے 3 دفعہ مسترد کئے جانے کے باوجود یورپی یونین سے علیحدگی کابل پیش کرنے کیلئے تیار ہے لیکن نمبر10ڈائوننگ سٹریٹ کاکہناہے کہ یہ بل اسی وقت پیش کیاجائے گا جب لیبر کی جانب سے دارالعوام سے پاس کرانے جانے کے امکانات کے اشارے کے بعد ہی پیش کیاجائے گا۔ ایک ذریعہ کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں یہ محسوس ہوا کہ وہ اسے بی فوری مسترد کر دیں گے تو ہم اس بارے میں دو بار سوچیں گے۔

تازہ ترین