• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا عبدالباسط کو ملنے والی دھمکیوں پر ایکشن

کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) روزنامہ جنگ لندن کی خبر پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فوری ایکشن لے لیا۔ جہلم میں مقیم صحافی عبدالباسط مجاہد کے ساتھ بلاجواز اور بلاوجہ درج ہونے والی پولیس رپورٹ اور دھمکی آمیز فون کالز کا نوٹس لینے کے احکامات صادر کر دیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عام شہری کی حفاظت اور عوامی خدمت حکومت کا فرض ہے کسی شہری کی عظمت عزت کو پامال کرنا اور بلاوجہ ہراس منٹ پیدا کر کے معاملات اور حالات پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں اور نہ ہی کسی کو تنگ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی عام شہری پر بلاوجہ پولیس رپورٹ درج کر کے اس کی زندگی کو خراب کر کے اس کا سکون تباہ کیا جا سکتا ہے، حکومت کے نزدیک ایک عام شہری کی عزت نفس زیادہ عزیز ہے ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے کہ عوام کو انصاف روزگار صحت ان کی دہلیز پر دیا جائے جس کے لئے حکومت کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ علاقے کو پرسکون بنانا عوام کو مکمل بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، جہلم کی انتظامیہ ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دے جو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں، شریف شہریوں کی زندگیوں اور ماحول کو سبوتاژ کر رہے ہیں انہوں نے ڈی ای او جہلم کو ہدایت دیں کہ صحافی عبدالباسط کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے اور انہیں فوراً انصاف دیا جائے۔
تازہ ترین