• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور صوبوں کے درمیان اہم امور پر فیصلہ سازی التواء کا شکار

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاق اور صوبوں کے درمیان اہم امور پر فیصلہ سازی التواء کا شکارہوگئی ہے۔ پانچ ماہ گزر نے کے با وجود مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا جا سکا۔مردم شماری کے حتمی نتائج ، صوبوں میں پانی تقسیم کامعاملہ بھی لٹک گیا، آئین کے آرٹیکل 154 کی شق 3 کے تحت سی سی آئی کا اجلاس 3 ماہ میں ہونا لازمی ہے۔وزیر اعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین ہیں۔چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سی سی آئی کے ارکان میں شامل ہیں۔مشترکہ مفادات کونسل کا آخری اجلاس 19 نومبر 2018 کو ہوا تھا۔تحریک انصاف حکومت کے 8 ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کے 2 اجلاس ہوئے ہیں ۔چھٹی مردم شماری کے حتمی نتائج کا اجراء بدستور التواء کا شکار ہے۔
تازہ ترین