• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیکا سے شادی سے متعلق ارجن نے خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ فلم اسٹار ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکا اروڑا سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر 33سال ہے اور مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے ۔

بھارتی اخبار کے مطابق ڈی این اے انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکا اروڑا سے شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملائیکا میرے لیے بہت خاص ہیں اور میں اپنی زندگی میں اچھے لوگوں کی موجودگی کو خوش قسمتی تصور کرتا ہوں ۔

واضح رہے بھارتی میڈیا میں گزشتہ کافی عرصے سے ملائیکا اروڑا اورارجن کپورکے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ بھارتی میڈیا یہ دعویٰ بھی کر چکا ہے کہ دونوں اداکار 19جون کو شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں تاہم ارجن کپور نے ان سب خبروں کو افواہیں قرار دیا ہے ۔

ملائیکا اروڑا خان بالی وڈ اداکار اور ہدایت کار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ اور بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی بھابھی تھیں جبکہ ارجن کپور معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار بونی کپور کے سگے اور لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے سوتیلے بیٹے ہیں ۔

تازہ ترین