• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

زندہ شخص کی طرف سے عمرہ یا اسےایصال ِثواب کرنا

سوال:۔ کیا زندہ انسان کا عمرہ ادا کیا جاسکتا ہے، مثلاً میری والدہ حیات ہیں، اگر میں ان کا عمرہ کرنا چاہوں تو کیا کرسکتی ہوں؟

جواب:۔ عمرہ بھی کسی زندہ شخص کی طرف سے کیاجاسکتا ہے، البتہ کسی دوسرے کی طرف سے عمرہ کرتے وقت احرام اس کی نیت سے باندھا جائے اور تلبیہ بھی اس کی طرف سے پڑھاجائے۔اگر اپنے لیے عمرہ کیا جائے تواس کا ثواب بھی جس طرح مرحومین کو بخش سکتے ہیں، اس طرح زندوں کو بھی بخش سکتے ہیں۔ (البحرالرائق ج؛2/ص؛243/مطلب فی القراءۃ للمیت واھداء ثوابھا لہ، ط سعید)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین